بھارتی ہوش ٹھکانے آ گئے
فوج نے وزیراعظم مودی کو پاکستان سے جنگ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا پاکستان نے کنٹرول لائن پر دفاعی انتظامات مزید مضبوط بنا لیے ہیں، حملے سے نقصان ہمارا ہی ہوگا ، بھارتی فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ
بدھ 21 ستمبر 2016 10:55
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء) پاک فوج کے انتباہ پر بھارت کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔ بھارتی فوجی کمانڈروں نے وزیراعظم مودی کو کسی بھی فوجی کارروائی کا خیال دل سے نکالنے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پرحملے کی صورت میں نقصان ہمارا ہی ہو گا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ کیمپ پر حملے کے بعد بھارتی سیاستدان اور میڈیا جنگ کی بڑھک ہانک رہا تھا۔
اس پر پاک فوج نے واضح اور کھلا پیغام دیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے اعلان کے بعد بھارتی وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ‘ وزیر دفاع منوہر پاریکر‘ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سمیت اہم حکام شریک ہوئے۔(جاری ہے)
بھارتی وزیراعظم مودی اور ان کے مشیر اجیت دوول نے فوجی کمانڈرز سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے آپشن مانگے۔
اس پر جنرل دلبیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پر دفاعی انتظامات مزید مضبوط بنا لیے ہیں۔ کنٹرول لائن پر پاک فوج سے چھیڑچھاڑ کا خیال دل سے نکال دینا ہی بہتر ہوگا۔جنرل دلبیر سنگھ نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ انہوں نے فیلڈ کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں اور خود کنٹرول لائن کا بھی جائزہ لیا ہے۔ کوئی بھی ایڈونچر خود بھارت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فضائیہ کے سربراہ اروپ اراہا شریک نہیں تھے جس کا واضح مطلب ہے کہ فضائی کارروائی کا کوئی آپشن زیر غور نہیں جبکہ مظفر آباد‘ سرینگر بس سروس معطل نہ کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ ابھی کوئی فوجی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 21 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
دونوں ہاتھوں سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے باصلاحیت کھلاڑی یاسر خان اور لاہور قلندر کے مابین دس برس کے لئے معاہدہ ہو گیا
-
محمد آصف اور سلمان بٹ شادی پر نہ بلانے پر بول پڑے
-
سراج الحق کی خورشید شاہ سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت
-
جمہوریت کوکسی کی تنقیدسے خطرہ نہیں، اعتزاز احسن
-
طاہر القادری کے قریبی عزیز سرکاری افسر پر کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آ گئے
-
ملکی تاریخ میں سب سے زیاد ہ مدت ملازمت میں توسیع لی ہے، فارغ کر نا تا ہے تو کرد یا جائے،سیکرٹری قانون کرامت نیازی کا پی اے سی میں برملا اعتراف
-
قومی اسمبلی قواعد و استحقاق کمیٹی کی عائشہ گلالئی کیخلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزمات عائد کرنیوالوں کیخلاف ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فوری کاروائی کی ہدایت
-
2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
-
نیپرا نے کوئلے سے بجلی کے پیداواری منصوبے کی منظوری دیدی
-
بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو اپنی سالگرہ پر کسی روایتی کیک کاٹنے یا دیگر تقریبات سے منع کردیا
-
پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران فوج اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دیدی
-
دنیا کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، سب کو مل کر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا ، باراک اوباما
-
قطر میں کام کرنے والے 400 مزدور4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
-
سوڈان :سیلاب کے بعد وبائی امراض سے 19 شہری ہلاک
-
یورپ آنے والے مہاجرین کی تعداد میں کمی لیکن خطرہ برقرار ہے، اقوام متحدہ
-
سکھوں کی جاسوسی کرنے والا جرمن عہدیدار گرفتار
-
”میری بیوی کے میرے علاوہ بھی سات شوہر ہیں“بھارتی مرد بیوی کیخلاف تھانے پہنچ گیا
-
روس نے حلب میں امدادی قافلے پربمباری کی تردیدکردی
-
منیلا ،غلط الارم کے بعد سعودی ائیرلائنز کا جیٹ عارضی طور پر تنہا
-
وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقاتیں
-
بھارتی ہوش ٹھکانے آ گئے
-
پانامہ لیکس پرسٹیٹ بنک،ایف آئی اے،ایس ای سی پی ، ایف بی آر کا تحقیقات کرنے سے انکار
-
چوہدری نثار کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ملاقات
-
بھارت کا جنگی جنون ، پاک فوج نے بھی دفاعی تیاریاں شروع کردیں، موٹروے رن وے میں تبدیل
-
آرمی چیف سے ترک فوج کے سراہ کی ملاقات ،سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
-
ایم کیوایم پاکستان نے ندیم نصرت ،واسع جلیل ،مصطفی عزیزآبادی اورقاسم علی رضاکورابطہ کمیٹی سے فارغ کردیا
-
ترک صدر اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات، طیب اردگان وزیر اعظم کو” برادر نواز شریف“” برادر نواز شریف“ کہہ کر پکارتے رہے
-
”اس انڈین کو باہر نکالو “
-
پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حوالے سے دبئی حکام معلومات فراہم نہیں کررہے،چیئرمین ایف بی آر
-
نیویارک بم دھماکے میں گرفتار افغانی نژاد نوجوان سے پوچھ گچھ شروع
-
پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے مزید اقدامات کے حوالے سے دباؤ بڑھاتے رہیں گے ، امریکہ
-
حمزہ یوتھ ونگ نے رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے عمران خان کو انڈے مارنے والے کو موقع پر ہی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.