خیبر پختونخوا کی مشہور ادارہ کارہ نوشابہ جوان سالہ بیٹے کے علاج کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور

منگل 20 ستمبر 2016 10:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء)پشاور سے تعلق کھنے والی پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان کی صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار ہ نوشابہ نے حکومت اور متعلقہ اداروں کی بے حسی کے باعث اپنے جوان سالہ بیٹے شکیل احمد کے علاج کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے وفاقی حکومت اور مخیر حضرات سے اپنے اکلوتے بیٹے کے علاج کیلئے مالی امداد کی اپیل کی ہے ۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوشابہ کا کہنا تھا کہ ان کا 29سالہ بیٹا شکیل جو انکے شوہر کے انتقال کے بعد واحد سہارا ہے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کڈنی کے مرض میں مبتلاہے ،دونوں گردے متاثر ہوچکے ہیں جسکے علاج پر اپنی ساری جمع پونجی خرچ کردی ہے اورگھر بھی فروخت کرکے سارا رقم بیٹے کے علاج پر خرچ کرچکی ہوں ،اب ڈاکٹروں نے بیٹے کے دونوں گردے نکالنے اور نئے گردے لگانے کا مشورہ دیاہے جس سے بیٹے کی زندگی بچ سکتی ہے لیکن اس کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں ہے کہ وہ نئے گردوں کا انتظام کرسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی حکومت ‘پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے حکام سے گلہ کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے 1979ء سے اب تک بطور فنکارہ اس صوبے کی خدمت کی اور کبھی بھی کسی سے ایک روپیہ کی مدد نہیں مانگی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب میں خیبر پختونخواحکومت سے دلبرداشتہ ہوکر وفاقی حکومت اور دمخیر حضرات سے مددکی اپیل کرنے پرمجبور ہوں۔

متعلقہ عنوان :