گیس کے صنعتی کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

منگل 20 ستمبر 2016 10:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء) وفاقی حکومت نے گیس کے انڈسٹریل کنکشن پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایل این جی گیس کی فراہمی کی جائے گی۔وزارت پٹرولیم نے انڈسٹریل گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کے لیے سمری وزر اعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں گیس کی مانگ اور اس کی فراہمی کے درمیان ایک بہت بڑے فرق کا سامناہے۔

اس وقت ملک کی کل گیس کی پیداور چار بی سی ایف ڈی ہے جب کہ ملک میں گیس کی مانگ8 بی سی ایف ڈی ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گیس کے انڈسٹریل کنکشنز پر پابندی عائد کی تھی جبکہ اس مسئلے کا حل نکالنے اورطلب و رسد کے گیپ کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے ایل این جی کی درآمد شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیل کی ضرورت مقامی پیداور کے مقابلے میں سات سے آٹھ گنا زیادہ ہے، تیل اور گیس کی تلاش کی سر گرمیو ں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب جبکہ ایل این جی کی درآمد بڑے پیمانے پر شروع ہو چکی ہے، سی این جی، فرٹیلائزر سمیت دیگر سیکٹرز کو گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے، دیگر انڈسٹریل سیکٹرز کو بھی ایل این جی کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :