سیالکوٹ،مدرسے کے استادکوغیرت کے نام پرڈنڈے مارمارکرقتل کردیاگیا

منگل 20 ستمبر 2016 10:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء)تھانہ سترہ کے گا ؤں وڈالہ سندھواں میں ایک مدرسہ کے استاد کو غیرت کے نام پرڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا گیا۔لاش پو سٹ مارٹم کیلئے ہسپتا ل منتقل۔

(جاری ہے)

واقع کے مطابق وڈالہ سندھواں میں ایک مدرسہ کے مہتم احسان اللہ فاورقی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر مدرسہ کے استاد کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔