یمنی ہسپتال پر عرب اتحاد کی بمباری میں امریکی بم استعمال ہوا، ایمنسٹی

منگل 20 ستمبر 2016 10:39

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یمن میں ایک ہسپتال پر سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کے حملے میں امریکی بم استعمال ہوا۔ ایمنسٹی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عرب اتحاد کو ہتھیاروں کی فراہمی روکے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ شمالی یمن میں عالمی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِد آوٴٹ بارڈرز کے زیرانتظام ایک ہسپتال پر حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایمنسٹی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے جائے واقعہ کی تصاویر کے بعد بتایا ہے کہ اس حملے میں امریکی ساختہ پریسیڑن گائیڈڈ پیو وے سیریز کا ایک بم استعمال ہوا۔