ترکی کے حمایت یافتہ باغی جنوب کی جانب دائرہ بڑھائیں گے، ایردوآن

منگل 20 ستمبر 2016 10:39

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شمالی شام میں موجود ترکی کے حمایت یافتہ باغی اب جنوب کی جانب اپنی پیش قدمی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں ایردوآن نے کہا کہ ان باغیوں کا اگلا ہدف شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا مضبوط گڑھ سمجھا جانا والا علاقہ الباب ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح فوج کی معاونت کے ذریعے یہ جنگجو اپنے زیرقبضہ علاقے کو وسعت دیں گے، جس کے ذریعے ترکی اپنی سرحد کے قریب ’محفوظ زون‘ کو وسیع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رفتہ رفتہ یہ محفوظ علاقہ پانچ ہزار مربع کلومیٹر تک پھیلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :