برطانوی ملکہ کے کزن ہم جنس پرستی میں مبتلا نکلے

منگل 20 ستمبر 2016 10:39

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء ) برطانوی شاہی خاندان کے ایک رکن اور برطانوی ملکہ کے کزن لار ڈرائیورر ماوٴنٹ بیٹن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لار ڈرائیور کے اپنی سابقہ اہلیہ سے تین بچے ہیں تاہم اب انہوں نے اعلانیہ اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔ اب ان کے ایک ایئر لائن کے ڈائریکٹر کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ اس تعلق سے خوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی سابق اہلیہ کو اس بات کا علم تھا اور وہ اس بات کو سمجھتی تھیں۔لارڈ ماوٴنٹ کا کہنا تھا، ’مسئلہ یہ نہیں تھا کہ میں شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ مسئلہ یہ تھا کہ میں جس نسل میں پیدا ہوا وہ اس کو قبول نہیں کرسکتی تھی۔ اتنے عرصہ بعد انکشاف کرنے کی وجہ بھی یہی تھی کیونکہ اب وقت پہلے جیسا نہیں رہا‘۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گزشتہ برس امریکی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیتے ہوئے اسے ایک قانونی حق قرار دیا تھا۔

اس سے قبل امریکا کی 36 ریاستوں میں ہم جنس پرست جوڑوں کو شادی کی اجازت حاصل تھی اور عدالتی فیصلے کے بعد باقی 14 ریاستوں نے بھی اس پر عائد پابندی ختم کردی تھی۔واضح رہے کہ اسلام سمیت دیگر مذاہب نے ہم جنس پرستی کو حرام قرار دیا ہے اور آج بھی دنیا کے زیادہ تر معاشروں میں ہم جنس پرستی کو پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔