چین میں اسمگلروں کے جسم سے لپٹے 400 آئی فون 7 برآمد

فون لانچ ہونے کے دن اسمگلنگ کی کوشش میں 4 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فون قبضے میں لے لیے گئے

منگل 20 ستمبر 2016 10:37

شینزن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء) چینی بارڈر کنٹرول کے اہلکاروں نے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کے جسم سے ایک دو نہیں بلکہ 400 ا?ئی فون 7 بندھے تھے جن کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔اسمگلر تمام فون کو ہانگ کانگ سے شینزن اور پھر جنوبی چین لے جارہے تھے۔ یہ فون اس وقت چین میں ریلیز نہیں ہوا تھا لیکن ہانگ سے خرید کر اسی دن چین منتقل کیے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

سرحد پر اسمگلنگ روکنے والی پولیس کے مطابق ان 400 آئی فون 7 کی قیمت پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے ان تمام فونز میں آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس کے ماڈل شامل ہیں۔شینزن پر کسٹم حکام نے پہلے چھاپے میں ایک مسافر سے 5 نئے آئی فون سیون برآمد کیے اور اس کے بعد پورا دن لوگوں سے آئی فون برآمد ہوتے رہے لیکن فی مسافر صرف ایک فون لانے کی اجازت ہے۔ آخری وقت میں 7 افراد کو پکڑا گیا جن کے جسم سے پر مجموعی طور پر 190 آئی فون بندھے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :