”را “کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات ، سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں قائم

منگل 20 ستمبر 2016 11:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء)بھارتی خفیہ ادارے ”را “کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ادارے را کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سندھ بلوچستان بارڈر پر حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے۔

(جاری ہے)

خدشہ ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان کی قوم پرست اور سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کو استعمال کر سکتی ہے، کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد بلوچستان بارڈر سے سندھ میں داخل ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر رینجرز اور پولیس کی چیک پوسٹوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حب چوکی سے لے کر سپرہائی وے تک سات نئی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں جن کا مقصد سیکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط کرنا ہے، چیک پوسٹوں پر رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے جو گزرنے والی ہر گاڑی کی چیکنگ کرے گی۔اس ضمن میں ناردرن بائے پاس پر متصل باڈرر ایریا میں ڈی آئی جی ویسٹ نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :