سات ماہ میں تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ

پیر 19 ستمبر 2016 10:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء)سات ماہ میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 37 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 17 لاکھ ہو گئی۔ دوسری جانب موبائل فون صارفین کی تعداد 13 کروڑ 32 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ملک میں تھری جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد میں اضافہ مجموعی صارفین کی تعداد کے لحاظ سے بہت کم ہے جس کی وجہ سمارٹ فون کے استعمال میں کمی کا رجحان اور موبائل انٹرنیٹ کے استعمال پر اضافی ٹیکس ہیں