کراچی ، موٹرسائیکل سواروں کی شامت،ڈی آئی جی نے ہیلمٹ نہ پہنے پرایک ہزار جرمانے کی سفارش کردی

پیر 19 ستمبر 2016 10:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء)کراچی میں موٹر سائیکل چلانے والے ہیلمٹ نہ پہنے پرجرمانہ سے بچ نہیں پائیں گے۔ڈی آئی جی نے ہیلمٹ نہ پہنے پرایک ہزار روپے جرمانے کی سفارش کردی ہے۔کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی شامت آنے والی ہے۔ ہیلمٹ نہ پہنے والوں کے جرمانے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوارسال کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے بتایاکہ جرمانہ ڈیڑھ سوسیبڑھاکر1ہزارروپے کیاجارہاہے۔

امیرشیخ کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرہیلمٹ آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے جو 15 روز جاری رہے گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیرشیخ نے دعوی کیاکہ 15 روزمیں ہیلمٹ پابندی پرسختی سے عمل درآمدکروائیں گے۔ڈی آئی جی ٹریفک کاکہنا تھاکہ رواں سال 5 لاکھ 92 ہزار994 شہریوں کاچالان کیاگیا۔چالان کم ہونیکی وجہ سے شہری پابندی کوسنجیدہ نہیں لیتے

متعلقہ عنوان :