کوئٹہ،اے این پی کے سرگرم رہنماء ملک سعداللہ ماماانتقال کرگئے

پیر 19 ستمبر 2016 10:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سر گرم رہنماء ملک سعد اللہ ماما انتقال کر گئے مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، سینیٹر داؤد خان اچکزئی،ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم بازئی، ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ عبداللہ ملک عثمان اچکزئی، جمال الدین رشتیا،اے این پی ضلع قلعہ عبداللہ کے جنرل سیکرٹری جمیل پیر علیزئی سمیت سینکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے ملک سعد اللہ ماما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فر مائیں مرحوم نے پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دیں اور مرحوم کاکا جی کے ساتھ طویل جدوجہد کی

متعلقہ عنوان :