مقبول ابڑو کانے پی پی پی سے تعلق توڑدیا،ساتھیوں کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پیر 19 ستمبر 2016 10:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء) پی پی پی سے تعلق رکھنے والے مقبول ابڑو نے سید مصطفٰی کمال کے نظریے سے اتفاق کرتے ہونے پی پی پی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا اور اپنے 1000 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ مقبول ابڑو کے ساتھی ڈسٹرکٹ کورنگی میں مختلف گوٹھوں کے رہائشی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے کئی لوگوں کا تعلق پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے بھی ہے جن میں پی ایم ایل این ، پی ایم ایل کیو ، شہید بھٹو ، پی پی پی اور سندھ ترقی پسند پارٹی شامل ہیں۔ اس موقع پر سید مصطفی کمال نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔ مقبول ابڑو اور انکے ساتھیوں نے سید مصطفی کمال کو انکی جدوجہد میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔