شام میں جنگ بندی کے بعد باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے ،کئی افراد زخمی

پیر 19 ستمبر 2016 11:00

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء) حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر4 فضائی حملوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔گزشتہ پیر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر یہ پہلی فضائی کارروائی ہے ،حملے کس نے کئے یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم فرانس نے کہا ہے کہ زیادہ تر خلاف ورزیوں کے پیچھے شامی حکومت خود ہے۔

متعلقہ عنوان :