کور کمانڈر پشاور کا مہمند ایجنسی کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی

سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے،جنرل ہدایت الرحمن

پیر 19 ستمبر 2016 11:07

خار(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی کمر توڑ دی ہے اور قبائلی علاقوں سے عسکریت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے خار میں مہمند ایجنسی کی یک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی افراد کی اسپتال میں عیادت کے بعد ایجنسی ہیڈکوارٹر میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

خار ہسپتال کے دورے کے دوران کور کمانڈر نے محکمہ صحت کوزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ایجنسی ہیڈکوارٹر میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز قبائلی علاقوں سے عسکریت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :