وزیراعظم نوازشریف نیویارک پہنچ گئے ،بدھ کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کواجاگرکریں گے ،وزیراعظم کا3سال میں جنرل اسمبلی سے یہ چوتھاخطاب ہوگا،وزیراعظممختلف ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے وزیراعظم پناہ گزینوں کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت اورپاک امریکہ بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے

پیر 19 ستمبر 2016 11:06

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف نیویارک پہنچ گئے ،بدھ کوجنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ،خطاب میں مسئلہ کشمیرکوبھرپورطریقے سے اٹھائیں گے ،منگل کوپناہ گزینوں کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نیویارک پہنچ گئے ،امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی اورملیحہ لودھی نے وزیراعظم کااستقبال کیا،وزیراعظم بدھ کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ،وہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کی توجہ کشمیرکے مسئلے پرمبذول کروائیں گے ۔

اپنے دورے کے دوران نوازشریف سعودی ولی عہد،امریکی وزیرخارجہ بانکی مون سے ملاقاتیں کریں گے نوازشریف نیویارک میں پاک امریکہ بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے ،جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیرکے حل سے متعلق اقوام متحدہ کے قراردادپرعملدرآمدکرانے پرزوردیں گے اوراقوام عالم کوتوجہ کشمیرکے مسئلے پرمرکوزکریں گے ۔وزیراعظم نوازشریف کاگزشتہ تین سال میں جنرل اسمبلی سے یہ چوتھاخطاب ہے ،علاوہ ازیں وہ نیوزی لینڈ،ایران کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے