ایرانی حکام نے چارپاکستانیوں کی لاشیں تفتان میں لیویزکے حوالے کردیں

اتوار 18 ستمبر 2016 12:44

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء)ایرانی حکام نے چار پاکستانیوں کی لاشیں تفتان میں لیویز کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر بندراباس میں ٹریفک حادثہ میں تین پاکستانی وحید،فراز اور طیب عباس جن کا تعلق پنجاب سے بتایا جا تا ہے غیر قانونی طریقے سے گوادر کے ایران میں داخل ہو ئے تھے روز گار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے کہ بندراباس کے نزدیک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ایرانی حکام نے قانونی کاروائی کے بعد ان کی میتیں تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا تفتان لیویز نے کاروائی کے بعد ان کی لاشیں انکی ورثاء کے احوالے کردیا گیا دریں اثنا ایرانی حکام نے ایک اور پاکستانی عبداقادر ولد خدائے داد سکنہ دالبندین کلی قاسم خان ضلع چاغی کا میت تفتان انتظامیہ کے احوالے کردیا عبدلقادر نامی شخص ایران کے شہر زاہدان میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا تھا