متحدہ پاکستان کا سوشل میڈیاپر فاروق ستار کے حوالے سے مواد سے لاتعلقی کا اعلان

اتوار 18 ستمبر 2016 12:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے ٹیوئٹر اور فیکس بک پر ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے حوالے سے جاری ہونے والے مواد سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا ٹیوئٹر ، فیکس بک سمیت سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکاوٴنٹ موجود نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے حوالے سے ٹیوٹر یا کسی اور سوشل میڈیا پر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے نام سے جعلی اکاوٴنٹ بناکر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھلارہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم کے قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ جو عناصر بھی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے حوالے سے جعلی اکاوٴنٹ بناکر بے بنیاد تحریروں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے افراد کی سرکوبی کیلئے ٹھوس و عملی اقدامات کئے جائیں

متعلقہ عنوان :