سری لنکا ، ہاتھی نے مندر میں بھگدڑ مچا دی، خاتون ہلاک، درجنوں زخمی

اتوار 18 ستمبر 2016 13:13

کولمبو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء ) سری لنکا کے ایک مندر میں ہاتھی کے خوف سے بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی جبکہ ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کولمبو سے تقریباً 100 کلومیٹر دور رتنا پور شہر کے ایک مندر میں پیش آیا جہاں سالانہ میلے کی وجہ سے لوگوں کی بھیڑ جمع تھی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مندر میں اس وقت دو ہاتھی موجود تھے۔

مہاوت نے ان دونوں کو الگ رکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ایک ہاتھی نے دوڑ لگا دی۔ ہوتھی کے خوف سے وہاں موجود لوگوں نے چیخ وپکار شروع کر دی اور اسی دوران بھگدڑ مچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھی کے بھاگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم بگھدڑ مچنے سے ایک 60 سالہ خاتون ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :