میں نے”دنیا “ دیکھی ہے ،بولڈ مناظر ادا کرتے ہوئے شرم محسوس نہیں کرتی :رادھیکا آپٹے

اتوار 18 ستمبر 2016 13:13

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء ) بالی ووڈ فلموں میں بولڈ مناظر میں نظر آنے والی اداکارہ رادھیکا آپٹے کا کہنا ہے کہ انہیں بولڈ یا عریاں مناظر سین عکسبند کراتے ہوئے کوئی ہچکچاہٹ یا شرم محسوس نہیں ہوتی ،عالمی سطح کی فلمیں دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں ،اس لئے ان بولڈ مناظر عکسبند کرتے ہوئے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا آپٹے کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے دنیا بھر کے ممالک کے کئی سفر کئے ہیں جبکہ بھارت اور مغربی ممالک میں سٹیج پر لوگوں کو برہنہ حالت میں اداکاری کرتے ہوئے کئی بار دیکھا ہے ،مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ فلموں میں مجھے اپنے ”ننگے جسم “ کے شرم کیوں محسوس ہو ؟ رادھیکا آپٹے کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہ مجھے کسی بھی طرح کے رول ادا کرتے ہوئے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ رادھیکا آپٹے کے ساتھی اداکار عادل حسین کے ساتھ گذشتہ ماہ کچھ ”خفیہ برہنہ ویڈیو سین “ لیک ہو گئے تھے ،اس حوالے سے بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس ویڈیو کے لیک ہونے کی کوئی پریشانی نہیں اور نہ ہی میں کسی کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی۔