جرمنی، اے ایف ڈی کی رہنما کی کار جلا دی گئی

اتوار 18 ستمبر 2016 13:11

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء ) نامعلوم افراد نے جرمن سیاسی جماعت اے ایف ڈی کی رہنما فراوٴکے پیٹری کی کار کو نذر آتش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز مشرقی شہر لائپزگ میں رونما ہوا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کی تفتیش میں تخریب کاری کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جرمنی میں حالیہ عرصے میں دائیں بازو کی اس مہاجرت مخالف پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :