معیار ی پٹرول استعمال کرنے سے صارفین کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی

وزیر پٹرولیم کی جانب سے صاف ایندھن کو روشناس کرانے کی حمایت کرتے ہیں،سیکریٹری جنرل یو بی جی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی معیار کا پٹرول استعمال کرنے سے صارفین کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔معایری اور غیر معیاری پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے سے کم کا فرق ہے مگر اسے درامد نہیں کیا جا رہا ۔ کاروباری برادری وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ملک میں جدید ترین ایندھن کو روشناس کروانے کی جمایت کرتی ہے۔

حکومت معیاری پٹرول کو ملک بھر میں جلد از جلد روشناس کروائے۔یو بی جی کے سیکرٹری جنرل یو بی جی زبیر طفیل نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں یورو معیار کی گاڑیاں بن اور درامد ہو رہی ہیں مگر گزشتہ بیس سال سے غیر معیاری تیل درامد کیا جا رہا۔ رون 87معیارکا پٹرول پاکستان کے علاوہ صرف صومالیہ میں زیر استعمال ہے جبکہ 190 ممالک رون92 اور اس سے بہتر اقسام کا پٹرول استعمال کر رہے ہیں جس میں سیسہ کم ہونے کے سبب آلودگی کم اور گاڑیوں کے انجن جلد خراب نہیں ہوتے جبکہ معیاری پٹرول غیر معیاری سے صرف دو روپے ستانوے پیسے مہنگا ہے۔

(جاری ہے)

زبیر طفیل نے کہاکہ ملک میں روزانہ سترہ ہزار ٹن تک پٹرول فروخت ہوتا ہے جس میں سے پچپن فیصد پٹرول موٹر سائیکلوں میں ڈالا جاتا ہے جنھیں معیاری تیل فراہم کیا جائے تو مرمت کی مد میں بھاری بچت ہو گی۔غیر معیاری پٹرول کی وجہ سے تیل کے بین الاقوامی سپلائیرز پاکستانی منڈی میں دلچسپی نہیں لیتے اور ملک مسابقتی قیمت پر تیل خریدنے سے محروم رہ جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ درامد کنندگان،آئل ریفائنریاں اور مارکیٹنگ کمپنیاں معیاری تیل کی امپورٹ و پیداوار، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اورملک میں تیل کی سٹوریج بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام اور کاروباری برادری کے نقصانات کم ہوں اور اس شعبہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں کھلیں۔