واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران گرنے والے بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء) واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران گرنے والے بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کاجذباتی فوجی واہگہ بارڈرپرپریڈ کے دوران پاک رینجرزکی جانب آتے ہوئے گرگیا جس کی ویڈیو تقریب دیکھنے آئے ایک شہری نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلی جو اب وائرل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے پھسلنے والے فوجی کودوبارہ پریڈ کاحصہ بننے سے روک دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جذباتی فوجی پریڈ کے دوران پاک رینجرزکی جانب آتے ہوئے نیچے گرا جسے پاس کھڑے ساتھی نے سہارا دیا جبکہ بھارتی فوجی کے گرنے کی وجہ سے پریڈ کو بھی چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :