انقرہ میں قائم برطانوی ایمبیسی سکیورٹی خدشات کی بنا پر بند

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:50

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء )برطانوی حکومت نے ترک دارالحکومت انقرہ میں قائم اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے۔ برطانیہ کے ’فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس‘ کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر اس بندش کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے جمعرات کو دیر گئے بتایا گیا کہ انقرہ میں برطانوی سفارت خانہ بند رہا ۔ عید الاضحیٰ کی وجہ سے یہ سفارت خانہ پیر سے جمعرات تک پہلے ہی بند رہا ہے۔ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس نے ترکی میں موجود برطانوی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ شامی سرحد سے 10 کلومیٹر سے زائد قریب نہ جائیں اور نہ کْرد اکثریتی علاقے کے شہر دیار باقر کا سفر اختیار کریں۔