دو فلسطینیوں نے مغربی کنارے کے ایک بس اسٹاپ پر کار چڑھا دی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہلاک

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:48

مقبوضہ بیت المقدس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء )دو فلسطینیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلیوں کے زیر استعمال ایک بس اسٹاپ پر اپنی کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے مطابق دو حملہ آوروں نے الیاس جنکشن پر ایک سویلین بس اسٹاپ پر کار چڑھا دی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ موقع پر موجود سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :