سنوڈن امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:46

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء )روس میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ان انتخابات میں کس امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک کانفرنس میں شریک ایڈورڈ سنوڈن نے کہا کہ وہ یہ نہیں بتانا چاہتے کہ وہ کس امیدوار کو اپنا ووٹ دیں گے۔ واضح رہے کہ ایڈورڈن سنوڈن امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور انہوں نے لاکھوں خفیہ دستاویزات افشا کر دی تھیں، جن سے معلوم ہوا تھا کہ امریکا کس طرح دنیا بھر میں عام افراد اور رہنماوٴں کی جاسوسی اور نگرانی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :