رواں سال دوران حج 54پاکستانی حجاج کا انتقال ہوا، آج ہفتہ سے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگا

وفاقی وزیر سردار یوسف کی زیر صدارت حج کے بعد اجلاس میں بریفنگ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:19

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء ) رواں سال دوران حج 54پاکستانی حجاج کا انتقال ہوا، آج ہفتہ سے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت پوسٹ حج اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر حج ساجد یوسفانی نے حج انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اس سال حج خیروعافیت سے ہوا دوران حج 54پاکستانی انتقال کرگئے جن میں 34مرد اور 20 خواتین شامل ہیں اس سال حاجیوں کے ساتھ 1635 معاونین اور 432 میڈیکل سٹاف کے لوگ شامل تھے حاجیوں کو آب زم زم واپسی پر ایئرپورٹ پر دیا جائے گا حاجیوں کی واپسی کا عمل آج ہفتہ سے شروع ہوگا اور آپریشن سولہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :