پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈمارچ کی حکمت عملی تیارکرلی،وسطی پنجاب کے کوآرڈینیٹرزکوزیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت کردی گئی

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈمارچ کی حکمت عملی تیارکرلی،وسطی پنجاب کے کوآرڈینیٹرزکوزیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈمارچ کی حکمت عملی تیارکرلی اوروسطی پنجاب کے 9اضلاع قصور،سیالکوٹ،شیخوپورہ،گوجرانوالہ ،گجرات ،نارروال ،منڈی بہاوٴالدین ،ننکانہ صاحب اورحافظ آبادکے لئے اپنے کوآرڈینیٹرزمقررکرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاان تمام کوآرڈینیٹرزکوہدایت کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ کارکنوں کومارچ میں لے کر آئیں۔