نصیرآباد،چھترمیں بارودی سرنگ دھماکہ ،دوسینئراساتذہ جاں بحق

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:20

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء )نصیر آباد کے علاقے چھتر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ موٹر سائیکل سوار دو سینئر اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ فلیجی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو سینئر اساتذہ اچانک بارودی سرنگ سے ٹکراگئے جس کے نتیجے میں غلام رسول گولہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ محمود خان گولہ کو طبی امداد دینے کیلئے لہڑی سیول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا واقع کے بعد پویس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی دریں اثناپیپلز پارٹی مرکزی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے بارودی سرنگ واقعہ میں جانبحق ہونے والے سینئر اساتذہ کرام کے ورثا سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقع نصیرآباد پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

متعلقہ عنوان :