جیمز بانڈ کا کردار، ڈینیئل کریگ کو 15 کروڑ ڈالرز کی پیشکش

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:54

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء ) جیمز بانڈ کے کردار کو لافانی بنانے والے اداکار ڈینیئل کریگ نے آئندہ 007 سیریز میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم اطلاعات ہیں کہ انھیں دوبارہ ایم آئی ایجنٹ کے روپ میں لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سونی پکچرز کی جانب سے ڈینیئل کریگ کو جیمز بانڈ کا کردار نبھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم دینے کی پشکش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈینیئل کریگ نے 2006ء میں پہلی مرتبیہ جمیز بانڈ سیریز کی فلم کیسینو رویال میں کام کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد انھیں 2008ء میں بننے والی فلم کوئنٹم آف سولیس، 2012ء میں سکائی فال اور 2015ء میں سپیکٹر فلم کاسٹ کیا گیا تھا۔