تنزانیہ سے ملنے والا ملبہ گمشدہ طیارے کا ہے، ملائشیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:54

کوالالمپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء )ملائشیا نے تصدیق کی ہے کہ تنزانیہ کے ساحلوں سے ملنے والا طیارے کے ملبے کا ٹکڑا لاپتہ ہوائی جہاز MH370 کا ہے۔ یہ جہاز مارچ 2014 میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ جہاز پر 239 افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

ملائشیا کے حکام کے مطابق طیارے کے ملبے کا یہ بڑا ٹکڑا رواں برس جون میں تنزانیہ کے جزیرے پیمبا سے ملا تھا۔ حکام کا کہنا ہیکہ اس ٹکڑے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ جہاز کی تباہی کی بنیادی وجہ کیا تھی۔ اس سے قبل جولائی 2015ء میں بحر ہند میں واقع فرانسیسی جزیرے ری یونین سے بھی اس گم شدہ طیارے کے ملبے کے ٹکڑے ملے تھے