نائن الیون بل کی منظوری

اوآئی سی اورسعودی مجلس شوریٰ کی شدید مذمت

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:46

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء)اوآئی سی اورسعودی مجلس شوریٰ نے نائن الیون بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بل سے دنیامیں عدم استحکام پیداہوگا،اوربل انتہاء پسندی بڑھانے کاسبب بنے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اوآئی سی اورسعوی مجلس شوریٰ نے نائن الیون بل کی منظوری کی مذمت کی ہے اوآئی سی کے سیکٹری جنرل ڈاکٹرایادمدنی کاکہناہے کہ نائن الیون بل سے عالمی تعلقات درہم برہم ہوں گے اورعالمی معیشت میں بھی بحران پیداہونے کاخدشہ ہے ۔سعودی مجلس شوریٰ کے سپیکرنے کہاکہ نائن الیون بل دنیامیں عدم استحکام پیداکریگااوردنیامیں انتہاء پسندی کوبڑھانے کاسبب بھی بنے گا