کابل: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 60دہشتگرد ہلاک

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:44

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء )افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 60دہشتگرد ہلاک اور13 زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران4افغان فوجی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان فورسز نے24گھنٹوں کے دوران11 صوبوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنکیا۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں القاعدہ کے 10 دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ آپریشن افغان صوبوں کنڑ، ننگرہار، غزنی، پکتیا، قندھار، ارذگان، گور، بغلان، قندوز اور ہلمند میں کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :