ایدھی فاؤنڈیشن کوپچھلے سال کی نسبت 50فیصد کم کھالیں ملیں

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء)ایدھی فاؤنڈیشن کوپچھلے سال کی نسبت 50فیصد کم کھالیں ملی ہیں سربراہ فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کوعید کے 2روزمیں6ہزارکھالیں ملی ہیں جبکہ پچھلے سال ایدھی فاؤنڈیشن کو16ہزارکھالیں ملی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال رینجرز نے بھی کھالیں ایدھی فاؤنڈیشن کودی تھیں اس سے کھالوں کی تعداد16ہزارہوگئی تھی جبکہ اس سے پہلے ایدھی فاؤنڈیشن کوعید کے 3دن میں7ہزارکھالیں ملی تھیں اس سال بھی عید کے 3دن میں ملنے والی کھالوں کی تعداد 7ہزارہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :