ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

امن وامان کی صورتحال بالخصوص عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ

منگل 13 ستمبر 2016 08:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء)ہیڈکوارٹر پاکستان رینجرز سندھ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدا ہو اجس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں امن وامان کی صورتحال بالخصوص عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کو حتمیٰ شکل دی گئی اور کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مربوط لاتحہ عمل وضع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :