کراچی،کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسودگروپ کے کمانڈرسے تحقیقات میں اہم انکشافات

کمانڈرنورخان کوفنڈنگ کاٹاسک دے کرکراچی بھیجاگیاجس نے ایکسچینج کمپنی سے 12کروڑکی غیرملکی کرنسی لوٹی ،جوائنٹ انٹیروگیشن رپورٹ

منگل 13 ستمبر 2016 08:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء)کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ کے کمانڈر نور خان سے تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ دہشت گرد نور خان کو فنڈنگ کا ٹاسک دے کر کراچی بھیجا گیا جس نے ایکسچینج کمپنی سے 12 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی لوٹی ہے۔سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سہراب گوٹھ سے گرفتار دہشت گرد نور خان کی جوائنٹ انٹیروگیشن رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کالعدم تنظیم کو فنڈنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔ ملزم نے پریڈی کے علاقے میں منی ایکسچینج کمپنی میں 12 کروڑروپے کی ڈکیتی کی جس میں ملکی و غیر ملکی کرنسی شامل تھی۔دہشت گرد نور خان ایکسچینج کمپنی میں سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے بھرتی ہوا تھا دہشت گرد نور خان کا گروپ 6 لڑکوں پر مشتمل ہے۔ گروپ میں شامل دیگر دہشت گردوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :