خیبرپختونخوا اسمبلی پر حملے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 90 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

منگل 13 ستمبر 2016 08:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء)پختونخوا اسمبلی پر حملے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسمبلی پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کردی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنان اختیار ولی ، رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی سے غفلت کے مرتکب ہونے والے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے لئے ان کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہے ۔ صوبائی اسمبلی کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے بعض کارکنوں نے احتجاج کیا تھااور احتجاجی طور پر صوبائی اسمبلی کے گیٹ پر مسلم لیگ کے جھنڈے لگائے تھے ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران مین گیٹ پر چڑھائی کی تھی اسمبلی کے باہر لگے ہو ئے کیمروں میں اس کی نشاندہی کردی گئی ہے ۔ اسمبلی پر حملہ کرنے والے زیادہ تر کارکنوں کاتعلق پشاور کے نواحی علاقہ تھانہ خزانہ اور داؤد زئی سے بتایا جاتا ہے ۔