عمران خان کی بغیر پروٹوکول نتھیا گلی کی سڑک پر واک

سکولوں کے بچے اور شہری بھی ان کے ہم قدم ، سلفیاں بنواتے رہے

منگل 13 ستمبر 2016 08:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پروٹوکول کے بغیر نتھیا گلی کی سڑک پر واک کی۔ وہ کافی دیر تک کسی گارڈ کے بغیر واک کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ پارٹی کا کوئی نمایاں رہنما بھی نہ تھاالبتہ عوام اور طلبہ کی بڑی تعداد ان کے ساتھ واک میں شریک ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کو دیکھ کر سکولوں کے طلبہ کی بڑی تعداد بھی ان کے ساتھ واک میں شریک ہوگئی۔ان طلبہ نے عمران خان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔بعدازاں شہریوں کی بڑی تعداد بھی ان کو دیکھ کر ان کے ساتھ واک میں شریک ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :