بنگلہ دیش : فیکٹری حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد اکتیس ہو گئی

منگل 13 ستمبر 2016 08:51

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء )ایک بنگلہ دیشی فیکٹری میں لگنے والی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکتیس ہو گئی ہے۔ حکام نے آج پیر کا بتایا کہ آٹھ ملازمین ابھی تک لاپتہ ہیں اور تلاش کا کام بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کے قریب واقع تونگی کی اس پیکیجنگ فیکٹری میں آگ بوائلر پھٹنے کی وجہ سے لگی تھی۔ اس حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہفتے کے روز یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پیش آیا تھا، جب رات کی شفٹ ختم ہونے کو تھی۔

متعلقہ عنوان :