بھارتی ریاست کرناٹک میں پانی کی تقسیم کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

ہر طرف دنگے فساد،دو بینک اور 40بسیں جلا دی گئیں

منگل 13 ستمبر 2016 08:49

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء )بھارتی ریاست کرناٹک میں پانی کی تقسیم کا معاملہ شدت اختیار کر گیاہے اور ہر طرف دنگے فساد ہو رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے اور مرکزی حکومت سے مدد طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں پانی کی تقسیم کا معاملہ شدت اختیارکر گیا ہے اور مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے اور اب تک 40بسیں ،دو بینک اور 10ٹرک جلا دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیاکا کہناتھاکہ ریاست میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کالجز ،سکولز ،ریلوے سٹیشنز اور ایئرپورٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔معاملات صوبائی حکومت کے ہاتھ سے باہر نکل گئے ہیں اور مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔بھارتی ریاست میں پولیس مختلف کاروائیوں کے دوران 200مشتعل مظاہرین کو گرفتار کر لیاہے

متعلقہ عنوان :