یمن کی جانب سے میزائل حملہ ناکام بنا دیا، سعودی عرب کا دعویٰ

منگل 13 ستمبر 2016 08:49

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء )سعودی عرب نے یمن کی جانب سے داغے جانے والے ایک میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعوٰی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میزائل کے ذریعے جنوبی سعودی عرب میں واقع خمیس مشیط نامی فضائی چھاوٴنی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ چھاوٴنی یمن میں حوثی باغیوں پر حملوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ سعوی عرب نے یمن میں جاری جنگ کے دوران ہی اپنی سرحد پر میزائل شکن نظام نصب کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :