پی ٹی آئی سے اختلافات کی حقیقت

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی منظرعام پر آگئے، اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

منگل 13 ستمبر 2016 08:59

میانوالی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء )پاکستان تحریک انصاف سے اختلافات اور لندن روانگی سے متعلق خبروں اور طرح طرح کے تبصروں کے دوماہ بعد عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی منظرعام پرآگئے اور اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی یا قیادت سے کسی قسم کے اختلافات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کردی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں عطاء اللہ خان نے کہاکہ ”دوستو، السلام علیکم،عیدقربان کی آمدآمد ہے ، میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو، اللہ قربانی قبول فرمائے اورسب کو توفیق دے ،پچھلے دوماہ سے پاکستان میں نہیں تھا،میرے ،عمران خان اور پی ٹی آئی کے بارے میں عجیب وغریب قسم کے اخباری بیان اور سوشل میڈیا پر بیان مشہور کیے گئے ،میں ان سب بیانات کی مذمت کرتاہوں، میں نے کبھی ایساتصور ہی نہیں کیا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑدوں ، یا خان کے بارے میں کوئی غلط بات سوچوں ، ایسا ہو ہی نہیں سکتا“۔

متعلقہ عنوان :