ہم کسی مخالف کے گھر کے سامنے جلسہ نہیں کر سکتے

امیر جماعت اسلامی نے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کااعلان کردیا

منگل 13 ستمبر 2016 08:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کے خلاف رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی مخالف کے گھر کے سامنے جلسہ نہیں کر سکتے اس لئے تحریک انصاف کے مارچ میں اپنا وفد بھی نہیں بھیجیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ رائیونڈ میں جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے اس بارے میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی ہم کسی فرد کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رویے سے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بننے کا امکان بڑھ گیا ہے،خیبر پختونخوا میں ہمارے وزرا پر لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات بھی غلط ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :