عید الضحیٰ کے دوران قربانی کے گوشت کو کم از کم 3گھنٹے رکھنے کے بعد استعمال کیاجائے، ڈاکٹر سعید احمد اعوان

پیر 12 ستمبر 2016 10:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء) پاکستان آلٹرنیٹو میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے عید الضحیٰ کے دوران عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے دوران قربانی کے گوشت کو کم از کم 3گھنٹے رکھنے کے بعد استعمال کیاجائے تاکہ اس میں موجود فاسدمادے خارج ہوسکیں لوگوں کو چاہئے کہ وہ خصوصی طور پرلال گوشت کا استعمال کم کریں لال گوشت میں یورک ایسڈ کی مقدار میں اضافہ جوڑوں کا درد پیدا کرتا ہے اور دانتوں میں بھی تکلیف بھی یو سکتی ہے قربانی کے گوشت کے استعمال میں احتیاط برتی جائے تومختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ،ہائی بلڈ پریشر،شگر اور ہیپاٹائٹس میں مبتلا افرادقربانی کے گوشت کا استعمال کم کر یں تاکہ ان کی صحت خراب نہ ہوپائیں عیدالضحی کے دوران قربانی کے گوشت کو پکانے کیلئے ادرک ، لہسن کا استعمال اورگوشت کیساتھ دہی کا استعمال کیاجائے اور کولڈرنککے استعمال سے مکمل طور پر پرہیز کریں اور جلن کی صورت کی اسبغول کا چھلکا پانی میں استعمال کریں ڈاکٹر سعید احمد اعوان کا کہنا تھا کہ اس سال میویشیوں میں کانگو وائریس کی علامت پائی گئی ہیں کانگو وائریس (نکس )کیڑا ہے اور اس کے کاٹنے سے جانوروں میں منتقل ہوتا ہے اور متاثرہ جانور کا خون لگنے یا اس کے گوشت کے استعمال سے انسانوں کے جسم میں منتقل ہوتا ہے جس کے باعث انسان میں شدید بخار اور جسم میں درد اور پھر ٹانگوں کا سن ہوجانا جیسی مختلف علامات پائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :