راولپنڈی،عید منانے کیلئے ہری پور جانے والی مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

پیر 12 ستمبر 2016 10:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)اپنے پیاروں کے ساتھ عید الاضحیٰ منانے کیلئے راولپنڈی سے ہری پور جانے والی مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو عید الاضحیٰ کیلئے گھر جانے والے مسافروں کی وین مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکر اگئی حادثے کے نتیجہ میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادث کی اطلاع ملنے پر ریسیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ٹیکسلا منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چھ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے تمام زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس کے مطابق حادثہ کی تحقیق کی جارہی ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :