خیبر پختونخوا اسمبلی پر کوئی حملہ نہیں ہوا،مریم نوازشریف

پیر 12 ستمبر 2016 10:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ بظاہر کچھ نوجوان گیٹ پر پرچم لہرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے باوجود اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور سپورٹرز کو ہر وقت وزیراعظم محمد نوازشریف کی شرافت اور احترام کی پالیسی پر ہر صورت کاربند رہنا چاہئے۔