افغان صوبہ فراح میں ڈرون حملے میں 4 عسکریت پسند ہلاک

جوزجان میں افغان فورسزکی کارروائیوں کے دوران کم از کم نو طالبان ہلاک

پیر 12 ستمبر 2016 10:40

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)افغانستان کے مغربی صوبہ فراح میں ایک ڈرون حملے میں کم از کم 4 عسکریت پسند ہلاک ہو ئے جبکہ دوسری جانب مقامی حکام کے مطابق شمالی صوبے جوزجان میں فوجی کارروائیوں کے دوران کم از کم نو طالبان ہلاک ہو گئے ۔ افغان صوبہ فراح کے صوبائی گورنر کے ترجمان محمد آصف ننگ کے مطابق امریکی فوج کی طرف سے خاک سفید ضلع میں گزشتہ رات کئے گئے ڈرون حملے میں قریہ سرخ کے علاقے میں چھپے ہوئے طالبان عسکریت پسندوں کو ہدف بنایا گیا۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہا کہ طالبان کے ایک خفیہ ٹھکانے پر ڈرون حملے میں کم از کم نو طالبان ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق عسکریت پسند گروپ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیااور حملے میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے ایک کمانڈر بھی شامل ہیں۔ شمالی صوبے جوزجان میں مقامی حکام کے مطابق صوبے کے فیض آباد ضلع میں افغان ایئر فورسز کی مختلف کارروائیوں کم از کم نو طالبان ہلاک ہو گئے۔یہ شورش زدہ ضلع میں طالبان کی سرگرمیو ں اورسیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے ۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسزکی اس آپریشن کے بعد ضلع میں بہتری آئے گی ۔