گلوکارہ حمیرہ ارشد بچہ حوالگی کیس

گارڈین جج نے عید کے پہلے روز بچہ حمیرا ارشد ، دوسرے روز باپ کے حوالے کرنے کا حکم سنا دیا

اتوار 11 ستمبر 2016 11:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء) گارڈین جج کی عدالت میں معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے بچہ حوالگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے عید کے روز حمیرا ارشد کا بیٹا اپنی ماں کے ساتھ جبکہ عید کے دوسرے دن حمیرا ارشد اپنے بیٹے کو اس کے باپ احمد بٹ کے حوالے کردے گی جبکہ احمد بٹ عید کے تیسرے روز بچہ واپس اس کی ماں حمیرا ارشد کے حوالے کرنے کا پابند ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اس کیس کی سماعت کے دوران احمد بٹ اس کی سابقہ اہلیہ حمیرا ارشد اور ان دونوں کا بیٹا عدالت میں موجود تھے۔ بچہ حوالگی بارے پٹیشن احمد بٹ نے دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :