خواتین کے ساتھ سلوک کرنے کی بات آ ئے تو ہندوستانی دوہرا میعار رکھتے ہیں ، ریچا چڈا

ایک ایسا ملک جہاں دیویوں کی پوجا کی جاتی ہے وہیں خواتین کو نظر انداز بھی کیا جاتا ہے اور ایسا وہ بچپن سے دیکھ رہی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ

اتوار 11 ستمبر 2016 11:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)بولی وڈ اداکارہ ریچا چڈا کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ سلوک کرنے کی بات آ ئے تو ہندوستانی دوہرا میعار رکھتے ہیں جو کہ منافقت ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جہاں دیویوں کی پوجا کی جاتی ہے وہیں خواتین کو نظر انداز بھی کیا جاتا ہے اور ایسا وہ بچپن سے دیکھ رہی ہیں۔29 سالہ ریچا کا کہنا تھا کہ ’ہندوستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں خواتین پر ان کے پیدا ہونے سے پہلے ہی ظلم شروع کردیا جاتا ہے، ہماری ثقافت میں منافقت شامل ہے، ایک طرف ہم دیویوں کی پوجا کرتے ہیں اور دوسری جانب جب ہماری ماوٴں، بیٹیوں، بہنوں اور بیویوں کی بات آتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بالکل مختلف رویہ اختیار کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ ریچا جڈا ہندوستان کی ان چند اداکاراوں میں سے ایک ہیں جو مختلف ایونٹس میں خواتین کے حقوق پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ضروری ہے کہ مردوں کو سکھایا جائے کہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے، اس کے علاوہ لڑکیوں کو اتنا پر اعتماد بنائیں کہ وہ جو بھی اپنی زندگی میں حاصل کرنا چاہتی ہیں کرسکیں‘۔تاہم ریچا کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس بہتری کو آنیمیں کافی وقت لگے گا کیوں کہ صنفی بنیاد پر تشدد کا سب سے بڑا تعلق مذہب اور روایتوں سے ہے۔