سپین میں ٹرین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی

چھ افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ

اتوار 11 ستمبر 2016 11:13

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء) سپین میں ایک ٹرین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس اور امدادی ٹیموں کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرین کا حادثہ اسی جگہ پیش آیا جہاں 2013میں بھی ٹرین کا حادثہ ہوا تھا اور اس میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ٹرین شمالی سپین کے شہر گلیشیا میں جا رہی تھی کہ اچانک ایک کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے وہ پٹری سے اتر گئی۔ اس کی کئی بوگیاں الٹ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کیں تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :